رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد2لاکھ40ہزار تک پہنچنے کے بعد نئی ہدایات

اسلام آباد (بیوروچیف) ملک میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 40 ہزار تک پہنچنے کے بعد سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے کمپنیوں کے ناموں کے انتخاب کے لیے نئی ہدایات جاری کردی ہیں، یہ فیصلہ نام مسترد کرنے کی بڑھتی ہوئی شرح کے جواب میں کیا گیاہے۔رپورٹ کے مطابق سرمایہ کاروں نے تشویش کا اظہار کیا ہے کہ ایس ای سی پی کے سخت معیار سے ملک میں کارپوریٹائزیشن کی بھی حوصلہ شکنی ہوئی ہے۔جاری کردہ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ تیزی سے تکنیکی اور معاشرتی ترقی کی وجہ سے کاروبار میں نمایاں تبدیلی دیکھی گئی ہے۔ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ یہ ہدایات بطور کمپنی یا لمیٹڈ لائیبلیٹی (ایل ایل پی) ایس ای سی پی میں رجسٹریشن کروانے اور کارپوریٹ سیکٹر کا حصہ بننے کا ارادہ رکھنے والے کاروباری افراد اور سرمایہ کاروں کی سہولت کے لیے تیار کی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں