رشوت لینے پرASIگرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈی جی اینٹی کرپشن کنور خالد کی ہدایت پر اینٹی کرپشن پولیس نے تھانہ سٹی سمندری کے راشی اے ایس آئی عارف شہزاد کو گرفتار کر لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ تھانہ سٹی سمندری کے اے ایس آئی تفتیشی آفیسر عارف شہزاد نے ملزمان کو مقدمہ میں ریلیف دینے کے عوض ایک لاکھ 20ہزار روپے رشوت وصول کی تھی۔ جس پر متاثرہ شہری نے اینٹی کرپشن میں درخواست دائر کی تو دوران انکوائری جرم ثابت ہونے پر اینٹی کرپشن پولیس نے نکے تھانیدار کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں