رضا گارڈن سے گٹ والا انڈر پاس تک سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) رضاٹائون سے گٹ والا انڈر پاس تک سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار’ ٹریفک کی روانی میں شدید مشکلات’ حادثات میں اضافہ ہونے لگا’ مذکورہ سڑک کی مرمت وبحالی کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں’ عوامی سماجی حلقوں کا پرزور مطالبہ۔ تفصیل کے مطابق رضا ٹائون سے گٹ والا انڈرپاس تک سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور کئی جگہ پر گڑھے بھی پڑ چکے ہیں جس کے نتیجہ میں حادثات میں ہونے والا اضافہ لمحہ فکریہ ہے، اس سڑک پر ٹریفک حادثات میں کئی لوگوں کے شدید زخمی ہونے کے واقعات بھی پیش آ چکے ہیں، جبکہ ٹریفک کی روانی میں خلل پڑ رہا ہے۔ عوامی سماجی حلقوں نے اس صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ رضا ٹائون سے گٹ والا انڈر پاس تک سڑک کی مرمت وبحالی کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ آمدورفت میں درپیش مشکلات حل ہوں اور لوگوں کو پریشانی سے نجات حاصل ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں