رمضان المبارک سے قبل اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو پر لگ گئے

گوجرہ (نامہ نگار)ماہ رمضان المبارک شروع ہونے سے قبل ہی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو پر لگ گئے۔ اشیائے خودونوش عوام کی پہنچ سے دور ہو گئیں۔دکانداروں نے مانے مانے ریٹ مقررکر دئیے گئے ۔انتظامیہ نے چپ کا روزہ رکھ لیا۔عوام رُل گئے۔عوامی حلقوں کے مطابق کہ گوجرہ میں گوشت، فروٹ، دودھ، دہی، چینی، گھی، اور آٹا وغیرہ کی صارفین کو مقرر کردہ سرکاری نرخ ناموں کے مطابق فروخت یقینی بنانے پر توجہ نہیں دی جا رہی ہے۔ پرائس کنٹرول افسران اپنی ذمہ داری نبھانے سے قاصر ہیں۔آسمان سے باتیں کر تی ہوئی دکانداروں کی خود ساختہ مہنگائی پر افسران کی خاموشی سمجھ سے بالا تر ہے۔دکانداروں نے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ مقامی شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کی توجہ اس اہم مسئلہ کی جانب مبذول کراتے ہوئے فوری اصلاح احوال کا مطالبہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں