2

رمضان المبارک میں منافع خوروں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی تیاریاں

لاہور(بیورو چیف)پنجاب میںرمضان المبارک کے دوران منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی اور بھاری سزائوں کا فیصلہ کر لیا گیا۔ حکام کے مطابق جو تاجر رمضان کے دوران خوراک، کریانہ یا روزمرہ استعمال کی اشیا مہنگے داموں فروخت کرتے ہوئے پکڑے گئے انہیں 10سال تک قید اور 5لاکھ روپے تک جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔شہروں بھر میں قیمتوں کو مناسب اور عوام کی دسترس میں رکھنے کے لیے مارکیٹ مانیٹرنگ ٹیموں کو باقاعدہ معائنوں کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے، شہریوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ قیمتوں میں ناجائز اضافے کے واقعات کی فوری طور پر متعلقہ حکام کو اطلاع دیں۔حکام نے واضح کیا کہ یہ کریک ڈائون کمزور اور متوسط طبقے کے خاندانوں کے تحفظ اور مارکیٹ میں انصاف کو یقینی بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے، قید اور جرمانے کے علاوہ خلاف ورزی کرنے والوں کے کاروبار سیل کیے جا سکتے ہیں اور سامان ضبط بھی کیا جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں