رمضان المبارک میں نیکیاں سمیٹنے والے خوش قسمت ہیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر راہنما چوہدری عمر فاروق نے کہا ہے کہ رمضان المبارک برکتوں والا مہینہ ہے۔ اس ماہ میں امت مسلمہ کو اپنے مالک و خالق کی عطاء کردہ نعمتوں کے ساتھ اس کی عبادت پر بھی توجہ مبذول کرنی چاہیے۔ اللہ کے پیارے نبی حضرت محمد مصطفی ۖ نے فرمایا ہے کہ اس مہینے میں اللہ کو راضی کرنے والے مسلمان دنیا و آخرت میں کامیاب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کا قرب حاصل کرنے والے خوش قسمت لوگ ہیں اور ان کے لیے اللہ نے اپنے ہاں بہت انعامات رکھے ہیں اس ماہ میں دکھی انسانیت کی خدمت کرنا بڑی عبادت ہے۔ مسلمانوں کو اچھے اعمال کر کے جنت کی خواہش کرنی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں