رمضان المبارک کی آمد کیساتھ ہی منافع خور میدان میں آگئے

ساہیوال(بیوروچیف)رمضا ن المبا رک کی آمد سے قبل اشیاء خوردو نو ش کی قیمتو ں کی پرواز جا ری مصنو عی منا فع خور میدا ن میں آگئے برائلر مرغی،چینی، انڈے، دو دھ، سبزیا ں، پھل کی قیمتوں میں من ما نا اضا فہ، انتظا میہ نے رمضا ن سے قبل ہی چپ کا روزہ سا دھ لیا۔ تفصیلا ت کے مطا بق مہنگائی نے عوام کا جینا محال کر دیا۔مرغی کا گوشت 595روپے فی کلو کی سطح پر برقرار ہے، مارکیٹ میں صافی گوشت من مانی قیمتوں پر فروخت کیا جا رہا ہے۔انڈے مزید دو روپے مہنگے ہو کر 264روپے فی درجن کی سطح پر آگئے۔ سرکاری نرخ نامے میں 3سبزیوں اور 7پھلوں کی قیمتیں مزید بڑھا دی گئیں، مارکیٹ میں پیاز 100، ٹماٹر 70، لہسن 740، ادرک 500 روپے فی کلو بیچا جا رہا ہے۔پھلوں میں کیلا درجہ اول 260، درجہ دوم 180، کینو درجہ اول 660 روپے درجن، سیب کالا کولو 400، امرود 250 اور کھجور ایرانی 580روپے کلو تک بیچی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں