73

رمضان سے قبل مہنگائی کا طوفان ، ہر چیز عوام کی پہنچ سے باہر

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) رمضان المبارک کی آمد سے قبل ملک میں مہنگائی کی نئی لہر، پھلوں اور سبزیوںودیگراشیاء کی قیمتوں میں ہوشربااضافہ ‘ایل پی جی بھی فی کلو30روپے مہنگی’ماہ مبارک سے پہلے گرانفروشوں نے ہر چیز کی قیمت میں اضافہ کردیا’ مہنگائی پر قابو پانے کے تمام حکومتی وعدے اور دعوے مکمل طور پر جھوٹ ثابت’متعلقہ ادارے بھی خاموش تماشائی بنے غریب عوام کو لٹتا دیکھنے میں مصروف’ عوام سراپا احتجاج ‘ تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق مارچ کے پہلے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 1 اعشاریہ 11 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور مہنگائی کا مجموعی پارہ 32 اعشاریہ 39 فیصد کی سطح پر پہنچ گیا ہے رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے کے دوران 14 اشیاء ضروریہ کے دام بڑھ گئے ہیں ۔رواں ہفتے کے دوران پیاز آلو. ،ٹماٹر ،انڈے سمیت کئی اشیاء مہنگی ہو گئیں ہیں رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران پیاز فی کلو 60 روپے مہنگے ہو گئے اور پیاز کی فی کلو قیمت 178 روپے سے بڑھ کر 238 روپے ہوگئی ہے ،رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے کے دوران آلو فی کلو 13 روپے 36 پیسے مہنگے ہو ئے جبکہ ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر فی کلو 19 روپے 26 پیسے مہنگے ہوئے،رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے ایل پی جی کا گھریلو سیلنڈر 140 روپے 59 پیسے مہنگا ہوا،رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے کیلے فی درجن 10 روپے 22 پیسے مہنگے ہوئے جبکہ ایک ہفتے کے دوران انڈوں کی فی درجن قیمت میں 6 روپے 71 پیسے کا اضافہ،رپورٹ کے مطابق پیٹرول،جلانے کی لکڑی، بیف ،مٹن بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے چکن،چائے ،بریڈ اور گڑ سمیت 14 اشیاء سستی بھی ہوئیں ۔ایک ہفتے کے دوران چکن 31 روپے 6 پیسے فی کلو سستا ہوا جبکہ ڈالڈا کوکنگ آئل 26 روپے 2 پیسے سستا ہوا رپورٹ کیمطابق چاول،چینی مصالحہ دال مسور بھی سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں ایک ہفتے کے دوران تازہ دودھ، دہی سمیت 23 اشیاء کے دام مستحکم رہے۔دوسری طرف رمضان المبارک کے آغاز سے قبل ایل پی جی کی قیمت میں 30 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا۔ایک ہفتے کے دوران ایل پی جی کی قیمت میں مجموعی طور پر 53 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ایل پی جی کی قیمت 257 روپے سے بڑھ کر 310 روپے تک پہنچ گئی ہے۔چیئرمین ایل پی جی ایسو سی ایشن عرفان کھوکھر کے مطابق ایل پی جی کوٹہ ہولڈرز اور امپورٹرز کے گٹھ جوڑ نے اوگرا نوٹیفیکیشن کے بغیر ایک ہفتے میں ایل پی جی کی قیمت میں دوسری بار 30روپے فی کلو گرام کا بلاجواز اضافہ کر دیا۔ سرکاری قیمت 257روپے فی کلو جبکہ لاہور سمیت دیگر شہروں میں 310روپے فی کلو اور پہاڑی علاقوں میں 360 روپے فروخت کی جانے لگی۔انہوں نے کہا کہ قیمت میں اضافے کے بعد گھریلو سلنڈرکی 3030روپے کے بجائے 3700 روپے میں فروخت جاری ہے۔ گیس مافیا کے سامنے اوگرا، ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر اور دکاندار بے بس ہیں۔ ایل پی جی کے دو بڑے جہاز پاکستان پہنچ گئے ہیں جبکہ پاکستان اور ایران کے بارڈر پروافر ایل پی جی موجود ہے۔ملک بھر میں ایل پی جی کی مصنوعی قلت پیدا کی گئی ہے۔ رمضان المبارک سے قبل بلیک مارکیٹنگ کرنے والی کمپنیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔ وزیراعظم پاکستان ایل پی جی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا فوری نوٹس لیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں