رمضان مسلمانوں کیلئے رحمتیں، برکتیں سمیٹنے کا مہینہ ہے

گوجرہ(نامہ نگار)اللہ تعالیٰ نے رمضان المبارک کے روزے مسلمانوں پر فرض کئے ہیںاور اس مہینہ میںجنت کے دروازے کھول دئیے جاتے ہیںجبکہ جہنم کے دروازے بند کر دئیے جاتے ہیں ان خیالات کا اظہارمرکزی جمعیت اہلحدیث کے معروف عالم دین صاحبزادہ ابوبکر ریاض یزدانی آف اوکاڑہ اور سرپرست اعلیٰ مرکزیہ تحصیل گوجرہ اور مولانا عبد القادر عثمان نے مرکزی جامع مسجد اہلحدیث محلہ انصار کالونی گوجرہ میں درس قرآن دیتے ہوئے کیا مقررین نے کہا کہ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ آخری عشرہ میں داخل ہو چکا ہے اللہ تعالیٰ نے یہ مہینہ مسلمانوں کے لئے رحمتیں اور برکتیں سمیٹنے کیلئے عطاء کیاہے ان ایام میں غریب ونادارلوگوں کی دل کھول کر مدد کر نی چاہئے۔اس موقع پر حافظ محمداسلم جٹ امیر مرکزیہ،میاں محمد افضل ناظم اعلیٰ مرکزیہ،محمد سرفراز حسن بھی موجود تھے۔انہوں نے کہاکہ اس بابرکت رحمتوں والے مہینے مین ایک رات ایسی ہے جو ہزارمہینوں سے بہتر ہے اس ماہ اپنے لئے غنیمت جانتے ہو ئے اچھے اعمال اور عبادات کا اہتمام کر نا چاہئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں