رواں سال کا پہلاسپر مون آج

اسلام آباد(بیوروچیف) رواں سال کا پہلا ”سپر مون” آج نظر آئے گا۔ترجمان سپارکو کے مطابق سپر مون کے دوران چاند زمین سے تقریباً 2لاکھ 24ہزار میل کے فاصلے پر ہوگا جو ایک عام مکمل چاند سے 6.6فیصد بڑا اور 13فیصد زیادہ روشن ہو گا، سپر مون کا نظارہ پاکستان میں بھی کیا جا سکے گا۔سپر مون سورج غروب ہونے کے فورا بعد مشرق سے طلوع ہو گا اور طلوع آفتاب سے پہلے مغرب میں غروب ہو جائے گا۔سپارکو کے مطابق رواں سال مزید 2سپر مونز نظر آئیں گے، سال کا سب سے روشن سپر مون 5نومبر 2025کو متوقع ہے جبکہ رواں سال کا تیسرا سپر مون 5دسمبر کو نظر آئے گا۔ماہرین فلکیات کے مطابق سپر مون اس وقت ظاہر ہوتا ہے جب چاند اپنے مدار میں گھومتے ہوئے زمین کے قریب ترین فاصلے پر ہوتا ہے، اس وجہ سے چاند معمول کے مقابلے نمایاں طور پر بڑا اور روشن دکھائی دیتا ہے یہی وجہ ہے کہ اسے سپر مون کہا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں