فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سینئر صحافی’ روزنامہ پیغام کے چیف ایڈیٹر سید محمد منیر جیلانی کی ہمشیرہ قضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں۔ مرحومہ نیک سیرت’ ہمدرد اور درد دل رکھنے والی خاتون تھیں۔ زندگی بھر ملک وقوم کی کامیابی اور سلامتی کیلئے دعاگو رہیں۔ مرحومہ کو نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد حیدرآباد میں سپردخاک کر دیا گیا۔ نمازجنازہ میں صحافیوں’ سیاستدانوں سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ”ڈیلی بزنس رپورٹ” کے ایڈیٹر ہمایوں طارق’ نیوز ایڈیٹر ریاض ملک سمیت دیگر سٹاف نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اﷲ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے حبیبۖ کے صدقے جنت الفردوس میں بلند مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین۔




