روما مائیکل کی شادی کی تقریبات کا آغاز

اسلام آباد (شوبز نیوز) سپر ماڈل روما مائیکل اور شان بیگ کی شادی کی تقریبات کا آغاز مایوں سے ہوگیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔روما مائیکل سپر ماڈل اور اداکارہ ہیں جنہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز مس ویٹ پاکستان سے کیا، انہوں نے اپنے سفر کی شروعات ریئلٹی شو سے کی جہاں ان کے قد، خوبصورت خد و خال اور پرکشش انداز نے سب کی توجہ حاصل کی۔روما مس یونیورس مقابلے میں بھی حصہ لے چکی ہیں اور ریمپ (فیشن شوز) نیز میگزین کے سرورق پر چھائے رہنے کے بعد، اب وہ ڈراموں میں بھی نظر آ رہی ہیں۔انہوں نے حال ہی میں اداکار شان بیگ سے نکاح کیا ہے جو کہ شان کی دوسری شادی ہے تاہم اب اس جوڑے کی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔روما مائیکل اور شان بیگ نے اپنی مایوں کی تقریب کا انعقاد کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں