لزبن (سپورٹس نیوز) اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی شادی دیکھنے کے لیے ہزاروں افراد چرچ کے باہر جمع ہوئے لیکن وہاں شادی کسی اور کی نکلی۔فیفا ورلڈ کپ 2026 کے بعد پرتگال سے تعلق رکھنے والے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اپنی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز سے شادی سے متعلق خبریں میڈیا میں گشت کر رہی ہیں۔گوکہ رونالڈو اور جارجینا کی جانب سے اب تک ان خبروں کی تصدیق نہیں کی گئی، تاہم کئی میڈیا ادارے نہ صرف رونالڈو کی شادی کی ممکنہ تاریخ بلکہ شادی کے مقام کی بھی نشاندہی کر چکے ہیں۔گزشتہ دنوں یہ افواہ تیزی سے پھیلی کہ رونالڈو ہفتے کے روز میڈیرا میں شادی کرنے والے تھے




