رکشہ سوار خاتون قیمتی موبائل سے محروم

گوجرہ(نامہ نگار )نامعلوم چور نے رکشہ سوار خاتون کوقیمتی موبائل سے محروم کر دیا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر355ج ب کی زیب النساء زوجہ ظفر اقبال موٹر سائیکل رکشہ پر سوار ہو کر جھنگ روڈ کے چک نمبر430ج ب کی جانب جا رہی تھی کہ رکشہ پر سوار نامعلوم چور نے کمال ہو شیاری سے اس کا32ہزارروپے مالیت کا موبائل ،چوری کر لیااور فرارہوگیا۔اطلاع ملنے پر تھانہ صدر پولیس گوجرہ نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں