ریجنل پولیس آفس میں فیڈ بیک اینڈ انفارمیشن سسٹم قائم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) آ ر پی او فیصل آباد ذیشان اصغر کا فیڈ بیک کے حوالے سے اہم اقدام۔ ریجنل پولیس آفس میں فیڈ بیک اینڈ انفارمیشن سسٹم قائم کر دیا گیا۔ شہری تھانہ میں درج مقدمہ یا درخواست کے بارے میں وٹس ایپ نمبر0325-8581515 پر فیڈ بیک دے سکتے ہیں۔شہری پولیس کے رویہ اور دیگر شکایات کو بذریعہ وائس میسج ، ویڈیو اور فوٹو کی صورت میں وٹس ایپ کر سکتے ہیں۔آر پی او ذیشان اصغرنے کہا کہ فیڈ بیک انفارمیشن کا مقصد شہریوں کی رائے اور معلومات کے ذریعے پولیس خدمات کو بہتر بنانا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں