ریجن فیصل آباد میں رواں سال357خطرناک گینگز کے 929ملزمان گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات پر آر پی او ذیشان اصغر کی سربراہی میں ریجن فیصل آباد میں رواں سال 2025 کے دوران 357 خطرنا ک گینگ میں ملوث929ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔ ملزمان کے قبضہ سے93 وہیکلز،1740موٹرسائیکلز، 180تولے طلائی زیور ات،500عدد موبائل فون، 519 مویشی اور تقریباً3.2بلین روپے سے زائدنقدی برآمد ہوئی۔ جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف5897مقدمات درج کرتے ہوئے6110ملزمان گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے چرس3000کلوگرام،آئس105کلوگرام،شراب90827لیٹر،افیون282کلو گرام اور ہیرون522کلو گرام برآمد کرکے قبضہ پولیس میں لی گئی۔ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے پسٹل4140،ریوالور27، بندوقیں 325،کلاشنکوف118،رائفلیں 309 اور 16835 گولیاں برآمد کی گئیں۔کائیٹ فلائینگ ایکٹ کے تحت کاروائی کرتے ہوئے364مقدمات درج ،367 افراد گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 39391 پتنگیں اور 1465ڈور چرخیاں برآمد کرکے قبضہ پولیس میں لی گئیں۔ جرائم کو کنٹر ول کر نے کے ساتھ ساتھ کیٹگریAکے3004اور کیٹگری Bکے7133مجرمان اشتہاری جبکہ کیٹگری Aکے520اور کیٹگریBکے5827عدالتی مفروران کی گرفتار کیا گیا۔ رواں سال 2025 میں سال 2024کے مقابلے میں سنگین جرائم میں 31%کمی آئی جس میں قتل 24%،ڈکیتی میں 71%،رابری میں 38%، موٹر سائیکل چوری میں 27%،موٹر سائیکل چھیننامیں 38%کمی ہوئی جو گزشتہ سال کی نسبت ایک بڑی کامیابی ہے ۔آرپی او فیصل آباد ذیشان اصغر نے ضلعی افسران کو ہدایت کی کہ سٹریٹ کرائم بالخصوص ڈکیتی و راہزنی،ہاس رابری کے خاتمہ اور اس میں کمی کے لیے موثراورقابل عمل حکمت عملی اختیار کی جائے۔ پولیس پٹرولنگ کو نتیجہ خیز،مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری اور ریکارڈ یافتہ مجرمان سے پوچھ گچھ کا عمل اختیارکر تے ہو ئے جرائم میں کمی لائی جائے۔انہوں نے کہا کہ کرائم ہاٹ سپاٹس کی نشاندہی کی جائے۔جرائم میں ملوث گینگز کے گرد گھیر ا تنگ کیا جائے اور ان کے خلاف موثر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے انہیں پابند سلا سل کیا جائے۔منشیا ت فروشوں،جوئے کے اڈوں اور قحبہ خانوں کے خلاف کریک ڈائون جاری رکھا جائے۔سنگین مقدمات میں ملزما ن کی گرفتار ی کو یقینی بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں