ریحان نسیم بھراڑہ کی مسعود الہٰی کے انتقال پر اظہار تعزیت

فیصل آباد( سٹاف رپورٹر)فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے ممبر میسرز الٰہی انٹر پرائزز کے طیب مسعود کے والد محترم حاجی مسعود الٰہی رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ہیں انا اللہ وانا الیہ راجعون۔ مرحوم کی نماز جنازہ غلام محمد آباد کے اے بلاک کی انوری مسجد میں ادا کی گئی جس میں تاجروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ دریں اثنا فیصل آباد چیمبر آ ف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ریحان نسیم بھراڑہ، سینئر نائب صدر قیصر شمس گچھا اور نائب صدر شاہدممتاز باجوہ نے حاجی مسعود الٰہی کے انتقال پر مرحوم کے صاحبزادے طیب مسعود سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دیگر پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں