1

ریلوے ملازمین کا دفتر اوقات میں منشیات استعمال کرنیکا انکشاف

لاہور( بیورو چیف)وزارت ریلویز ملازمین کے دفتری اوقات میں منشیات استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد انتباہی سرکلر جاری کر دیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق سرکلر میں کہا گیا ہے کہ دفتری اوقات میں کئی ملازمین وزارت ریلویزکی حدود میں نشہ استعمال کرتے ہیں ۔ ملازمین کو انتباہ کیاجاتا ہے کہ وہ وزارت ریلویزکی حدود میں نشہ آور اشیا کیاستعمال سے باز رہیں ۔سرکلر کے مطابق نشہ آور اشیا ء کا استعمال مجرمانہ فعل ہے ۔ نشہ کرنے اور منشیات کی فراہمی میں شامل ملازمین کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی جس میں نوکری سے برطرفی اور فوجداری مقدمہ بھی شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں