فیصل آباد ( سٹا ف رپورٹر) ریلو ے پریم یو نین کے مرکزی چیئر مین ضیا ء الدین انصاری ،صدر شیخ محمد انور ،سیکرٹری جنرل خیر محمد تونیو، چیف آرگنائزر خالد محمود چوہدری نے مطا لبہ کیا ہے کہ مہنگا ئی کو مدنظر رکھتے ہوئے آئندہ بجٹ میں حاضر اور ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہوں ، میڈیکل الاؤنس اور پنشن میں 100 فیصد اضافہ کیا جائے، پاکستان ریلوے میں بلا مقصد نچلے سٹاف کی ریشنلائزیشن فوری طور پر ختم کی جائے، اگر ڈاؤن سائزنگ کرنی ہے تو ملازمین کی نہیں افسران کی ڈاؤن سائزنگ کی جائے، پاکستان ریلوے میں کنٹریکٹ افسران اور بھاری معاوضوں پر تعینات کنسلٹنٹس کی تعیناتیوں پر پابندی لگائی جائے۔ریلوے کی تنخواہ اور پنشن دیگر وفاقی اداروں کی طرح وزارت خزانہ اپنی ذمہ لے
