ریپئرمینوفیکچرنگ کی فیس دفتر یا متعلقہ انسپکٹر کو جمع کروائیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) محکمہ انڈسٹریز نے واضح کیا ہے کہ فیصل آباد ڈویژن میں ریپئرنگ مینوفیکچرنگ کا لائسنس کسی کے پاس نہیں ہے۔ لہٰذا دکاندار وفیکٹریز حضرات کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ اپنی فیس متعلقہ دفتر میں جمع کرائیں کیونکہ کسی کے پاس لائسنس نہیں ہے۔ڈسٹرکٹ آفیسر محمد عرفان نے بتایا کہ یہ بات مشاہدہ میں آئی ہے کہ کچھ پرائیویٹ اشخاص اپنے آپ کو لائسنس ہولڈرر ظاہر کرکے فیس وصول کررہے ہیں جو دفتر میں بھی جمع نہیں کرائی جاتی لہذا ایسے عناصر سے ہوشیار رہیں اور ریپئر مینوفیکچرنگ کی فیس دفتر یا متعلقہ انسپکٹر کوجمع کرائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں