زرعی یونیورسٹی ‘محکمہ توسیع زراعت کی گندم بڑھائو مہم

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) زرعی یونیورسٹی فیصل آباداور محکمہ توسیع زراعت حکومت پنجاب کے تعاون سے 16نومبر تک گندم بڑھاؤ مہم کا اجراء کر رہی ہے جس کے تحت زرعی یونیورسٹی کے ہزاروں طلبہ و اساتذہ کا ہراول دستہ صوبے کے 6 ڈویژنزکے کھیت کھیت کھلیان کھلیان جا کر کاشتکار وں کو زرعی ماہرین کی سفارشات سے آگاہ کرے گا تا کہ گندم کی اوسط فی ایکڑ پیداوار بڑھا کر زرعی خوشحالی کا حصول ممکن بنایا جا سکے۔اس مہم کے لیے سیکرٹری زراعت افتخار علی ساہو نے فول پروف انتظامات کے احکامات جاری کر دئیے ہیںزرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی کی ہدایت پر یونیورسٹی میں کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں، ڈین ایگریکلچر پروفیسر ڈاکٹر غلام مرتضیٰ اس مہم کے فوکل پرسن ہوں گے۔ فیصل آباد، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، سرگودھا، اور ساہیوال ڈویژن میںفیکلٹی آف ایگریکلچر، فیکلٹی آف سوشل سائنسز، فیکلٹی آف ایگریکلچرل انجینئرنگ و ٹیکنالوجی، اور فیکلٹی آف اینیمل ہسبنڈری سے تعلق رکھنے بی ایس (پانچویں اور ساتویں سمسٹر) اور پوسٹ گریجویٹ (پہلے سے تیسرے سمسٹر) کے طالب علم ماہرین کی نگرانی میں ان ڈویژنز کے مختلف دیہاتوں کا رخ کریں گے تاکہ کاشتکاروں کو بروقت بوائی،تصدیق شدہ بیج،متناسب کھاد کے استعمال و دیگر زرعی سفارشات سے روشناس کروایا جا ئے گا اس حوالے سے تمام ضروری انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی کا کہنا ہے کہ اس مہم سے طلباء کو زمینی حقائق اور کسانوں کے مسائل کا براہ راست علم حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی گزشتہ برسوں کی طرح اس بار بھی کاشتکار برادری تک رسائی کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ زرعی انقلاب کے لیے فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کو یقینی کیلئے سائنسی بنیادوں پر زراعت وقت کی اہم ضرورت ہے، اور جدید زرعی ٹیکنالوجی کو کسانوں کی دہلیز تک لانا ناگزیر ہے۔جامعہ زرعیہ موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف قوت مدافعت رکھنے والی اقسام متعارف کروانے کے ساتھ ساتھ آؤٹ ریچ پروگرام میں بھی وسعت لائی ہے تاکہ پیداوار میں اضافے کو یقینی بنا کر فوڈ سکیورٹی کے اہداف حاصل کئے جا سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں