زرعی یونیورسٹی میں قرات و نعت مقابلہ جات کا اہتمام

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں میلاد النبی ۖ کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا مرکزی تقریب یونیورسٹی کی جامع مسجد میں منعقد کی گئی جس میں وائس چانسلر ڈاکٹر ذوالفقار علی ،ڈینز ڈائریکٹرز اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی دن کا اغاز قرآن خوانی سے کیا گیا معروف عالم دین اسرار حسین نے سیرت النبی ۖ پر بیان میں مختلف پہلووں سے اجاگر کیا مزید برآں اس حوالے سے سینیئر ٹیوٹر آفس اور چیف ہال وارڈن نے میلاد النبی ۖ اور قرات و نعت مقابلہ جات کا اہتمام کیا وائس چانسلر ڈاکٹر ذوالفقار علی نے کہا نے سیرت النبی ۖ کو عملی زندگی میں اپنا کر ہی نہ صرف ترقی کی نئی راہیں کھولی جاسکتی ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ مساوات اور اعلی اخلاق کے فروغ سے افراد میں محبت اور رواداری کو بھی ممکن بنایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں دلوں کی نفرتیں ختم کرتے ہوئے ایک دوسرے کیلئے معاون ثابت ہونا چاہیے انہوں نے کہا سیرت النبی ۖ کو عام کر کے معاشرے میں موجود ناہمواریاں اور منفی رجحانات پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے شرکا پر زور دیا کہ وہ اپنی زندگیوں کو سیرت النبی ۖ کے مطابق ڈھالیں اور دوسروں کیلئے آسانی پیدا کریں۔ اسرار حسین نے کہا کہ ہمیں افرادی اور معاشرتی سطح پر صادق اور امین جیسے اعلی اقدار کو رواج دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حضوراکرم ۖ کی آمد سے معاشرے میں پھیلی تاریکیوں کو اجالوں میں تبدیل کر کے بہترین اور مثالی معاشرے کی بنیا درکھی گئی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا اور اخرت میں ترقی اور نجات کیلئے سیرت النبی ۖ کو اپنانا ناگزیر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں