زرعی یونیورسٹی میں گل داؤدی نمائش،نیلم نرسری کی فرسٹ پوزیشن

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے انسٹیٹیوٹ آف ہارٹی کلچر سائنسز کے زیر اہتمام منعقدہ تین روزہ سالانہ گل داؤدی نمائش ختم ہو گئی’ گل دائودی کی نمائش میں فیصل آباد سمیت دیگر شہروں کے نرسریوں کے مالکان نے اپنے اپنے پھولوں کے سٹال لگائے’ جن میں نیلم نرسری کے سٹال نے فسٹ پوزیشن حاصل کی’ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرپرسن ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے اختتامی تقریب میں فسٹ پوزیشن حاصل کرنے والے نیلم نرسری کے مالک سید یوسف شاہ کو شیلڈ اور ان کے صاحبزادے سید علی یوسف شاہ کو ٹرافی دی’ اس موقع پر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر ڈاکٹر ذوالفقار علی، ڈائریکٹر ہارٹی کلچر ڈاکٹر احمد ستار، ڈاکٹر افتخار احمد اور دیگر بھی موجود تھے’ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرپرسن ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کہا کہ بھائی چارے، صبر اور مستحق افراد کی مدد کی خوشبو کے ساتھ ساتھ پھولوں کی خوشبوسے معاشرے کی ناہمواریوںپر قابو پاتے ہوئے وطن عزیز کو ترقی کا گہوارہ بنایا جا سکتا ہے’ انہوں نے کہا کہ نیلم نرسری سمیت تمام نرسریوں ن ے اس نمائش میں گل داؤدی اور آرائشی پودوں کی دلکش اقسام کو پیش کرتے ہوئے ماحول کی خوبصورتی کو اجاگر کیا گیاجس کیلئے میں ان نرسریوں کے مالکان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں’اس موقع پر نیلم نرسری کے مالک سید یوسف شاہ نے مہمانوں کو پھولوں کا گلدستے پیش کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں