زونگ کمپنی کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے’ محمد فضل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سیلولر زونگ کمپنی کو موجودہ حالات کے پیش نظر مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، نیٹ ورک کو 5جی ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار زونگ کے منیجر محمد فضل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ زونگ کمپنی ملک بھر میں شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ زونگ کے دو سو ملین یوزر ہیں جو کہ اوسطاً ماہانہ 300 روپے تک استعمال کرتا ہے لیکن ان سے حاصل ہونیوالی آمدنی ایک ڈالر ہے۔ زونگ کی ملک بھر میں 15 ہزار سے زائد سائٹس ہیں۔ ملکی صورتحال کے پیش نظر ان کی حفاظت کیلئے سکیورٹی گارڈ’ بیک اپ کے لیے جنریٹر’ پٹرول اور دیگر اقدامات بھی ہیں جبکہ دیگر ترقی یافتہ ممالک میں اس قسم کے ایشو نہیں ہیں۔ زونگ کمپنی اپنی آمدنی کا مجموعی طور پر 42فیصد ٹیکسوں کی مد میں حکومت کو ادا کرتی ہے۔ موجودہ دور میں موبائل فونز اور انٹرنیٹ استعمال کرنے والے 3.14 بلیئن واٹس ایپ’ 3.2 بلیئن فیس بک’ 3بلیئن انسٹاگرام اور ایک بلیئن میسجز استعمال کر رہے ہیں۔ زونگ اپنے صارفین کی سہولت کیلئے فیصل آباد میں زونگ سنٹر قائم کر رہی ہے جو کہ جلد فعال کر دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں