زیادتی کے جھوٹے مقدمات درج کروانے والا گینگ گرفتار

ساہیوال (بیوروچیف) عرصہ دراز سے شریف شہریوں پر زنا کے جھوٹے مقدمات درج کروانے والا گینگ گرفتار کر لیا ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ایس ایچ او تھانہ فتح شیر نے ہمراہ ٹیم کاروائی کرتے ہوئے امیراں بی بی اور اس کے خاوند کو گرفتار کر لیا ملزمہاپنے خاوند کے ہمراہ ساز باز ہو کر شریف شہریوں پر زنا کے جھوٹے مقدمات درج کراتی اور پیسے لے کر صلح کر لیتی جس پر ایس ایچ او تھانہ فتح شیر نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کو جیل بھیج دی۔ تفصیل کے مطابق آر پی او ساہیوال ایاز سلیم اور ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو کی ہدایت پر ساہیوال ایس ایچ او تھانہ فتح شیر ظفر وٹو کی ہمراہ ٹیم شاندار کاروائی عرصہ دراز سے شریف شہریوں پر زنا کے جھوٹے مقدمات درج کروانے والا گینگ گرفتار کر لیا، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ایس ایچ او تھانہ فتح شیر نے ہمراہ ٹیم کاروائی کرتے ہوئے امیراں بی بی اور اس کے خاوند کو گرفتار کر لیا، ملزمہ اپنے خاوند کے ہمراہ ساز باز ہو کر شریف شہریوں پر زنا کے جھوٹے مقدمات درج کراتی اور پیسے لے کر صلح کر لیتی جس پر ایس ایچ او تھانہ فتح شیر نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کو جیل بھیج دیا۔ ایس ایچ او تھانہ فتح شیر ظفر وٹو کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن اور آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ہنی ٹریپ گینگ اور شریف شہریوں کو بلیک میل کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں