زیادتی کے مجرم کو عمر قید’1لاکھ جرمانہ کی سزا کا حکم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج اسد اﷲ سراج نے تھانہ ڈجکوٹ کے زیادتی کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم شان مسیح کو عمر قید اور 1لاکھ جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا، عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں مزید 6ماہ قید سخت بھگتنا ہو گی۔ استغاثہ کے مطابق 16اکتوبر 2022ء کو ڈجکوٹ کے علاقہ 263رب جالندھر میں اوباش ملزم شان مسیحولد سموئیل مسیح نے محنت کش محمد عمران کے 5سالہ بیٹے سبحان کو ورغلا کر کھیتوں میں لے جا کر ہوس کا نشانہ بنا کر فرار ہو گیا تھا۔ تاہم پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے چالان مکمل کر کے عدالت بھجوایا تو فاضل جج نے ٹھوس شواہد کی روشنی میں جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور 1لاکھ جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں