سابق جسٹس سپریم کورٹ خلیل الرحمن رمدے کی کمالیہ آمد

کمالیہ(نامہ نگار)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کمالیہ محمد اسحاق حاشر کی دعوت پر سابق جسٹس ریٹائرڈ سپریم کورٹ خلیل الرحمن رمدے کی کمالیہ جوڈیشل کمپلیکس میں آمد ججز صاحبان سے ملاقاتیں کیں اور اس موقع پر شجرکاری مہم کے سلسلہ میں پودا بھی لگایا سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق جسٹس ریٹائرڈ خلیل الرحمن رمدے کا کہنا تھا کہ قانون کی حکمرانی ضروری ہے جو قومیں قانون پر عمل کرتی ہیں وہ کامیاب کہلاتی ہیں ہمیں چاہیے کہ عوام کو فوری انصاف فراہم کریں انصاف کی فراہمی میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے سائلین کو فوری انصاف ملے گا تو ان کا عدلیہ پر اعتماد بڑھے گا انصاف اور قانون کی حکمرانی سے ہی قومیں ترقی کرتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں