سابق چیئرمین اشرف ساہی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

جڑانوالہ (نامہ نگار) سینئر صحافی چوہدری عدنان ساہی کے والد سابق یو سی چیئرمین اشرف ساہی شہید کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس میں صحافیوں برادری نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا،تفصیلات کے مطابق 14دن قبل تھانہ سٹی کی حدود ہائوسنگ کالونی میں سینئر صحافی چوہدری عدنان ساہی،چوہدری شہزاد ساہی، چوہدری فرقان ساہی ایڈووکیٹ کے والد سابق یو سی چیئرمین چوہدری اشرف ساہی کو گھر سے گاڑی میں نکلتے ہوئے مسلح افراد نے دن دیہاڑے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے جس کا مقدمہ شہید چوہدری اشرف ساہی کے بیٹے چوہدری شہزاد ساہی کی مدعیت میں درج رجسٹرڈ ہوا تھا گزشتہ روز سینئر صحافی چوہدری عدنان ساہی کے والد سابق یو سی چیئرمین چوہدری اشرف ساہی شہید کی یاد میں تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا جس میں صحافی برادری نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور کہا کہ چوہدری اشرف ساہی انتہائی ملنسار اور شفیق انسان تھے انکے بہیمانہ قتل کی جتنی بھی مذمت کی جائے انتہائی کم ہے انکی وفات سے جو خلا پیدا ہوا ہے وہ صدیوں بعد بھی پورا نہیں ہو گا۔ چوہدری اشرف ساہی شہید کے قتل میں ملوث ملزمان کو 14روز گزر جانے کے باوجود بھی گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے جو انتہائی افسوناک امر ہے تعزیتی ریفرنس میں صحافیوں نے شہید چوہدری اشرف ساہی کے خاندان کو یقین دہانی کروائی کی قاتلوں کی گرفتاری اور انصاف کی فراہمی تک انکے شانہ بشانہ کھڑے ہیں صحافی برادری نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، آئی جی پنجاب، آر پی او، سی پی او فیصل آباد سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ چوہدری اشرف ساہی شہید کے قتل میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں