ساجد میر کو مرکزی جمعیت اہلحدیث کا امیرمنتخب ہونے پر مبارکباد

جڑانوالہ (نامہ نگار) سینیٹر پروفیسر ساجد میر کو7ویں بار مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر منتخب ہونے پر مبارکباد، تفصیلا ت کے مطابق سینیٹر پروفیسر ساجد میر کو 7 ویں بار امیر ناظم اعلی سینیٹر حافظ عبدالکریم اور ناظم مالیات حافظ فیصل افضل شیخ کو مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان منتخب ہونے پر چوہدری حبیب للہ عطار ناظم مالیات ضلع فیصل آباد و ممبر مرکزی مجلس شوری پاکستان، میاں وقاص خالد ناظمِ اعلی مرکز القدوس اہل حدیث غلہ منڈی جڑانو ا لہ اور حافظ ابوبکر پٹوی صدر اہلحدیث یوتھ فورس ضلع فیصل آباد،مولانا عبید للہ یزدانی ناظم تبلیغ تحصیل جڑانوالہ نے مبارکباد پیش کی انتخابی اجلاس مرکز 106 راوی روڈ لاہور میں منعقد ہوا مجلس شوری کے انتخاب میں انہیں بھاری اکثر یت سے متفقہ طور پر امیر،ناظم اعلی اور ناظم مالیات منتخب کیا گیا جس میں آزاد کشمیر، گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوں سے 590ارکان شوری نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں