55

سانحہ جڑانوالہ کی بحالی کے سلسلہ میں 128 متاثرین کو امدادکی فراہمی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)بشپ ہائوس ریلوے روڈ میں جڑانوالہ سانحہ کی بحالی کے سلسلے میں 128متاثرین کو ان کی روز مرہ زندگی کی ضروریات کیلئے برتن’چارپائیاں ‘کپڑے’ بسترے’ بچوں کے لیے سکول بیگ اور سٹیشنری’ 15 رکشے اور 13موٹر سائیکلیں دی گئی اس امدادی مدد کے محسنوں کا تعلق جرمنی کے ایک کاتھولک ادارے چرچ ان نیڈ سے ہے ۔ متاثرین نے اس موقعہ پر بشپ ڈاکٹر اندریاس رحمت اور چرچ نیڈ جرمنی کا شکریہ ادا کیا ۔ بشپ ڈاکٹر اندریاس رحمت نے دعا کیساتھ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم پہلے دن سے جب سے سانحہ ہو اہے لوگوں کے کھانے پینے رہائش اور دیگر ضروریات کو پورے کرنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں اور ان کی قانونی امداد اور جانوں کے تحفظ کا بھی بندوبست کیا ہوا ہے ۔ اس موقع پر فادر یعقوب یوسف اور ناصر سہیل اور دیگر نے بھی اپنے خیالات اور ہمدردی کا اظہار کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں