سانگلہ ہل کے خواجہ سرا چاندنی ملک کی نعش اسکے گھر سے برآمد

صفدرآباد(نامہ نگار)محلہ احمد آباد سانگلہ ہل کے رہائشی خواجہ سرا کو نا معلوم افراد نے قتل کر دیا اور مین گیٹ کو تالا لگا کر فرار ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق خواجہ سرا شاہد ملک عرف چاندنی ملک نے اپنے گھر محلہ احمد آباد میں رہائش رکھی ہوئی تھی۔کچھ روز منظر سے غائب رہنے پر اسکے بھائی معراج خالد کو شک ہو ا تو اس کے گھر گیا جہاں گھر کو باہر سے تالا لگا ہوا تھا اور بدبو آ رہی تھی ۔اہل محلہ سے مل کر تالا توڑ کر اندر داخل ہوا تو دیکھا کہ شاہد ملک کی پرانی مسخ شدہ نعش پڑی ہوئی تھی جسے کسی نے تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر مار دیا تھا۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا ۔اور مقتول کے بھائی معراج خالد کی رپورٹ پر نا معلوم افراد کے خلاف پولیس تھانہ سٹی سانگلہ ہل میں مقدمہ درج کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں