11

ساہیانوالہ حادثہ میں مرنیوالوں کی تعداد 4 ہو گئی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چک جھمرہ کے علاقہ ساہیانوالہ فلائی اوور کے قریب ٹریفک کے المناک حادثہ میں باپ اور دو بیٹیوں کی ہلاکت کے بعد تیسری بیٹی بھی ہسپتال میں دم توڑ گئی، اسی طرح ایک ہی خاندان کے مرنے والوں کی تعداد 4 ہو گئی’ اکٹھے چار جنازہ اُٹھنے پر علاقہ میں کہرام مچ گیا اور ہر آنکھ اشکبار ہو گئی۔ گزشتہ روز باپ اور تین بیٹیوں کی اجتماعی نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد سپردخاک کر دیا گیا۔ یاد رہے کہ برسوں شپ شادمان کالونی کا رہائشی شیخ عدیل اپنی فیملی کے ہمراہ اسلام آباد سے واپس گھر آ رہا تھا کہ ساہیانوالہ فلائی اوور کے قریب کار گنے کی الٹی ٹرالی سے ٹکرا گئی تھی جس کے باعث شیخ عدیل اور اسکی دو بیٹیاں 8سالہ ہادیہ اور 6سالہ عائشہ موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔ جبکہ اسکی تیسری بیٹی 12سالہ عمیمہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گئی۔ جبکہ مرحوم شیخ عدیل کی اہلیہ عمارہ اور عزیزہ تحسین زوجہ شہباز کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ علاقہ میں آج بھی سوگ کی فضا برقرار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں