38

ساہیوال،ہڑپہ میں یوریا کھاد کی بلیک میں فروخت

ساہیوال(بیورو چیف) ہڑپہ اور اس کے گردونواح میں یوریا کھاد نایاب بلیک میں فروخت جاری فصلیں تباہی کے دہانے پر ڈپٹی کمشنر ساہیوال سے فوری نوٹس کا مطالبہ سرکاری ریٹ پر کھاد کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے کھاد ڈیلرز سرعام بدمعاشی کا روپ دھارے کسانوں کا معاشی قتل عام کرنے میں مصروف عمل ہیں قانون شکن کھاد ڈیلرز کی سرکوبی کسان کی خوشحالی کی ضمانت ہے زمیندار حلقے ۔تفصیل کے مطابق ہڑپہ اور اس کے گردونواح میں گندم آلو اور دیگر فصلوں کی اچھی پیداوار حاصل کرنے کے لیے یوریا کھاد کا استعمال بے ضروری ہے کسانوں کی اشد ضرورت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ہڑپہ اور اس کے گردونواح کے کھاد ڈیلرز نے یوریا کھاد بلخصوص سونا یوریا کھاد کسانوں کے لیے نایاب کردی دوسری جانب کھادڈیلرز کھاد کی بلیک میں فروخت جاری رکھے ہوئے ہیں کسی کو ایک بوری کیلئے دھکے تو کہیں بڑے زمیندار کو مہنگے داموں ٹریکٹر ٹرالی اور لوڈر رکشہ پر رات کے اندھیرے یا ترپال سے ڈھانپ کر مطلوبہ جگہ تک پہنچا کر چھوٹے زمیندار کو کچلنے کی گھناؤنی سازش کے ماسٹر مائنڈ کا کردار ادا کررہے ہیں سونا یوریا کھاد کا سرکاری ریٹ 3400/3620 روپے جبکہ کسان وہی کھاد کی بوری ڈیلرز کے ہاتھوں ذلیل خوار ہونے سفارشات منت سماجت کرنے کے باوجود 3620/3400 والی کھاد کی بوری 4200/4000 سو سے/4300 سوروپے میں خریدنے پر مجبور ہے کھاد ڈیلرز کی یہ گنڈہ گردی بدمعاشی کسانوں کے سرعام معاشی قتل کرنے کے مترادف ہے انکے خلاف ٹھوس اور قانونی کاروائی کا نہ ہونا انتظامیہ کی ملی بھگت نااہلی عیاں ہونے کے ساتھ ساتھ انکی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان ہے زمیندار حلقوں نے اس سنگین نوعیت کے معاملے پر ڈپٹی کمشنر ساہیوال سے فوری نوٹس لے کر یوریا کھاد کی سرکاری ریٹ پر فراہمی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں