ساہیوال میں بیمار’ لاغر جانوروں کا گوشت فروخت ہونے لگا

ساہیوال(بیوروچیف )ساہیوال میں قصائی مافیا نے قانون اور ضابطے کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے بیمار، لاغر اور عمر رسیدہ جانوروں کا گوشت دھڑلے سے فروخت کیا۔ شہر بھر میں مختلف مقامات پر بیمار لاگر جانوروں کا گوشت بھی بازاروں میں سپلائی ہوتا رہا، جبکہ متعلقہ ادارے چھٹی کے باعث غفلت کی نیند سوئے رہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ لائیو اسٹاک، پنجاب فوڈ اتھارٹی اور لوکل گورنمنٹ کے ذمہ دار افسران سرکاری تعطیل کے باعث فیلڈ میں متحرک نہ تھے، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے قصائی مافیا نے غیر معیاری اور مضر صحت گوشت کی فروخت کھلے عام جاری رکھی۔یہ قصائی مافیا جہاز رائونڈ،مزدور پلی،بابے والا چوک،دارے والا کھو کھا اور 95/6.Rکے قصائی مافیا نے سرکاری نرخنامے کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے گوشت ایک ہزار سے گیارہ سو روپے فی کلو تک فروخت کیا، جب کہ سرکاری ریٹ لسٹ کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا۔شہریوں نے اس صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کی نااہلی اور غیر سنجیدگی کے باعث عوام کو نہ صرف مہنگے بلکہ غیر معیاری اور خطرناک گوشت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ عوامی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب، سیکرٹری لائیو اسٹاک، ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی اور ڈپٹی کمشنر ساہیوال سے فوری نوٹس لینے اور قصائی مافیا کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ آئندہ ایسی صورتحال سے بچنے کے لیے انتظامیہ کو ہفتہ وار متبادل ڈیوٹی سسٹم نافذ کرنا چاہیے تاکہ سرکاری چھٹی کے دن بھی مانیٹرنگ کا عمل جاری رہے اور عوام کو مضر صحت گوشت سے محفوظ رکھا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں