ساہیوال میں تجاوزات کیخلاف آپریشن،قواعد کی خلاف ورزی پر322دکانیں سیل

ساہیوال (بیوروچیف ) ساہیوال ڈویژن میں تجاوزات کے خلاف مہم کے دوران اب تک 229 بازاروں میں سے 216 تجاوزات مسمار کردی گئیں جن میں ضلع ساہیوال کے 61، ضلع اوکاڑہ کے 101 اور ضلع پاکپتن کے 54 بازار شامل ہیں ۔اب تک 7 ہزار 252 شٹر اور 5 ہزار 197 تعمیرات بنائی گئی ہیں اور قواعد کی خلاف ورزی پر 322 دوکانوں کو سیل کر دیا گیا۔ کمشنر ساہیوال کے مطابق تجاوزات کے خاتمے کا آپریشن فروری میں مکمل کر لیا جائے گا۔ کمشنر نے یہاں ایک اجلاس میں بتایا تجاوزات مسمار کرنے سے 495 کنال قیمتی کمرشل اراضی مالیت تیرا ارب روپے سے زائد ہے۔ پاکپتن بازار اور صدر بازار کو ماڈل بازار بنایا جائے گا۔ ساہیوال ڈویژن میں 49 ریڑھی بازار بھی ہٹا دیے گئے ہیں تا کہ متاثرین کو متبادل روزگار مہیا کیا جاسکے۔کمشنر کے مطابق ساہیوال ڈویژن کے تینوں اضلاع اوکاڑہ، پاکپتن اور ساہیوال میں ماہ رمضان کے دوران ماڈل بازار لگائے جائیں
گے۔ جہاں 16 قسم کی اشیاء ستے داموں فروخت کی جائیں گی۔ ستھر اپنجاب پروگرام کے تحت 294 یو نین کونسلز میں 250 کو زیروویسٹ بنایا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں