ساہیوال میں دودھ اور دہی کی قیمتیں آسمانوں کو چھونے لگیں

ساہیوال(بیورو چیف)دودھ اور دہی کی قیمتیں آسمانوں کو چھونے لگیں’عوام سراپا احتجا ج ، مہنگائی کی نئی لہر نے ایک بار پھر شہریوں کی زندگی کو متاثر کیا ہے شہری پہلے ہی دودھ کی قیمت میں اضافے کی دہائیاں دے رہے تھے اس پر دودھ اور دہی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ نئے نرخوں کے مطابق، دودھ کی فی لیٹر قیمت کو 20روپے بڑھا دیا گیا ہے،اس اضافے کے بعد دودھ اور دہی کی قیمتیں عام صارف کے لیے بڑی پریشانی کا باعث بن گئی ہیں اس اضافے سے پہلے دودھ 220روپے فی لیٹر اور دہی 240روپے فی کلو فروخت ہو رہا تھا۔ لیکن اب دونوں کی قیمتوں میں بیک وقت اضافہ کر کے انہیں بالترتیب 24 0اور 260روپے کر دیا گیا ہے۔ اس حساب سے ہر گھرانے کے ماہانہ بجٹ پر براہ راست اثر پڑے گا۔دودھ اور دہی کی قیمتیں اب متوسط طبقے کے لیے ایسی سطح پر پہنچ چکی ہیں جہاں یہ بنیادی ضرورت ایک لگژری محسوس ہونے لگی ہے۔شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے مطالبہ کیا ہے کہ اس بڑھتی ہوئی قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے شہریوں کو سستے داموں پر چیزیں فراہم کی جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں