ساہیوال (بیوروچیف) نقب زن امام مسجد، سرکاری اہلکاروں، پولیس ملازم، دوکانداروں اور زمینداروں سے 53لاکھ 30 ہزار روپے کے زیورات نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق نقب زن چک 104 سات آر کے امام مسجد حافظ مظفر عالم کے گھر سے 5لاکھ 15 ہزار روپے کے زیورات اور نقدی، چک 73 پانچ ایل میں زمیندار گلفام حیدر کے ڈیرہ سے 95 ہزار روپے کا میٹریل گاڈر وغیرہ، چک 111 سات آر سے ایک سرکاری ملازم فیصل رفیق کے گھر سے سات لاکھ بیس ہزار روپے کی نقدی اور زیورات، پل بازار میں محکمہ ہائی وے کے کلرک مقدس رسول کے گھر سے 6لاکھ روپے کے زیورات، نقدی اور گھڑیاں، چک89چھ آر میں پولیس کا نسٹیبل ارشاد احمد کے گھر سے 5لاکھ 75 ہزار روپے کی نقدی، زیورات وغیرہ محلہ محمد پورہ میں کریا نہ دوکاندارمحمد آصف کے گھر سے سات لاکھ 25 ہزار روپے کی نقدی اور زیورات، بلاک نمبر 10 چیچہ وطنی شہر میں ہوٹل مالک نذیر احمد کے گھر سے 5لاکھ روپے کی نقدی اور زیورات، چک 134 نو ایل سے زمیندار عمران عاصم لودھی کے ڈیرہ سے ٹرانسفارمر وغیرہ بارہ لاکھ روپے، چک 120نو ایل کمیر سے ایک دوکاندار مرزامحمد نعیم کی دوکان سے دو موٹر سائیکل مالیت چار لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔ پولیس ہڑپہ، صدر چیچہ وطنی، غلہ منڈی، فرید ٹاؤن، چیچہ وطنی اور کمیر نے 9 مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔
