ساہیوال میں ڈکیتی چوری کی وارداتوں میں اضافہ ،شہری پریشان

ساہیوال (بیوروچیف) نقب زن دوکاندا ر و ں، زمینداروں، شکاری کے گھروں اور دوکانوں سے 56لاکھ 14 ہزار روپے نقدی، زیورات ،مویشی اور تیتر لوٹ کر فرار ہو گئے۔ نقب زن اڈہ نورشاہ میں ایک دوکاندار عامر حسین کی دوکان سے پانچ لاکھ پچاس ہزار روپے نقدی ،6لاکھ 35 ہزار روپے کی زرعی ادویات، چک 65 جی ڈی یارے والا میں سید غلام عباس گیلانی زمیندار کے ڈیرہ سے چار لاکھ 68 ہزار روپے کی کھاد وغیرہ، چک 63 پانچ ایل سے زمیندار احمد یار کے ڈیرہ سے سات لاکھ روپے کے دو مویشی، چک 53 پانچ ایل میں اعجاز دوکاندار کے گھر سے پانچ لاکھ 70 ہزار روپے کے زیورات، ایک موٹر سائیکل نمبر 1446 اے ایم ایکس، چک 98 چھ آر سے زمیندار ذوالفقار کے گھر سے تین لاکھ میں ہزار روپے کی نقدی، زیورات، بی بلاک فرید ٹاؤن میں گرلز ہاسٹل سے ایم فل یونیورسٹی آف ساہیوال کی طالبہ آصفہ رانی کا لیپ ٹاپ وغیرہ دو لاکھ روپے،موکل کالونی میں عشرت کمال کی آئس فیکٹری سے ایک لاکھ 86 ہزار روپے کاپر کی تار، چک 90 نو ایل میں علی رضا رکشہ ڈرائیور کے گھر سے 30 ہزار روپے نقدی، چک 57 جی ڈی میں وقار احمد زمیندار کے ڈیرہ سے سولر وغیرہ، پانچ لاکھ روپے، چک 98 نو ایل سے زمیندار غلام حسین کے گھر سے ایک لاکھ 50 ہزار روپے نقدی وغیرہ، چک 31 چودہ ایل سے اظہر عباس زمیندار کے 5لاکھ روپے کے دو مویشی چک 93 بارہ ایل میں وسیم اکرم پرنسپل گرلز سکول سے پچاس ہزار روپے کی تار وغیرہ، چک 22 گیارہ ایل میں غلام مصطفی آٹا چکی دوکان سے ایک لاکھ روپے، ہلدی وغیرہ، چک 111 سات آر سے ایک شکاری اختر علی کا تیتر مرغا، تین موبائل، دولاکھ روپے اور چک 115 سات آر سے اعجاز احمد بیو پاری کا بچھڑا مالیت چار لاکھ پچاس ہزار روپے لے کر فرار ہو گئے۔ پولیس نورشاہ، یوسف والا، ڈیرہ رحیم، فرید ٹاؤن، فتح شیر، غلہ منڈی، بہادر شاہ، ڈیرہ رحیم، شاہ کوٹ اور صدر چیچہ وطنی نے عامر حسین، غلام عباس گیلانی،احمد یار ، اعجاز، ذوالفقار آصفدرانی عشرت کمال علی رضا، وقاراحمد، غلام حسین، اظہر عباس، وسیم اکرم، غلام مصطفی، اختر علی اور اعجاز احمد کی مدعیت میں 15 مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں