سب سے بڑا پراٹھا توجہ کا مرکز’قیمت 1ہزار روپے

لودھراں (نامہ نگار) لودھراں میں انوکھے اور منفرد انداز میں تیار کیا گیا پانچ فٹ لمبا پراٹھا شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے، جسے پاکستان کا سب سے بڑا پراٹھا قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ دیو ہیکل پراٹھا بیک وقت دس سے پندرہ افراد کے لیے کافی ہوتا ہے۔ کلیجی، آملیٹ اور چنوں کے ساتھ پیش کیے جانے والے اس پراٹھے کی لذت دوبالا ہو جاتی ہے۔پراٹھا تیار کرنیوالے کاریگر کے مطابق ایک پراٹھے کی قیمت ایک ہزار روپے ہے۔ پراٹھا بیس منٹ میں تیار ہوجاتاہے،شہریوں نے کہا ہے کہ پانچ فٹ کے پراٹھے کا ذائقہ بھی لاجواب ہے۔ایک پراٹھا اورکلیجی آملیٹ چنے آرڈر کرکے دوستوں کی دعوت ہوجاتی ہے۔پانچ فٹ کاپراٹھا فیملی کیساتھ مل بیٹھ کر کھانے کامزا دوبالا کرتا ہے۔ دکاندار کے مطابق انڈہ دودھ اور گھی ملا پانچ فٹ کا پراٹھا لوگ بہت پسند کرتے ہیں۔ گاہک ٹولیوں کی صورت میں آکر پیٹ بھر کر ناشتہ کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں