ستھراپنجاب پروگرام کے سو فیصد ثمرات عوام تک پہنچائے جارہے ہیں،ڈی سی چنیوٹ

چنیوٹ(نامہ نگار)وزیراعلی مریم نواز شریف کے فلیگ شپ پروگرام،ستھراپنجاب کے سو فیصد ثمرات عوام تک پہنچانے کے لئے جاری اقدامات کو مزید بہتر اور نتیجہ خیز بنایا جائے۔فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ٹیمیں ڈور ٹو ڈور کولیکشن کو ہر قیمت پر یقینی بنائیں تاکہ کمپنی پر عوامی اعتماد میں اضافہ اور حکومتی ویژن کی تکمیل یقینی ہو۔یہ بات ڈپٹی کمشنرچنیوٹ صفی اللہ گوندل نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کارکردگی باریجائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ڈسٹرکٹ مینجر برہان حنیف نے دستیاب مشینری،ہیومن ریسوس سے آگاہ اور درکار وسائل بارے بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نیشہر اور دیہاتوں میں صفائی کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا اور واضح پیغام دیا کہ ڈور ٹو ڈور کولیکشن میں کوئی دوسری رائے نہیں جس کے لئیجامع پلاننگ ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے اورغفلت و لاپرواہی،کام چور مانیٹرنگ افسران نوکریوں سے فارغ ہونگے۔انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرزجیو ٹیگنگ کیساتھ زمینی حقائق کے مطابق رپورٹ کریں اورفیلڈ سٹاف کی حاضری اور کارکردگی کی سخت مانیٹرنگ کی جائے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہر ہفتہ میں دو دن ایک ایک یونین کونسل کو منتخب کرکے ٹارگٹ صفائی آپریشن کیا جائے اور تمام دستیاب وسائل اس علاقہ میں لگا کر صفائی کا اعلی معیار قائم کریں تاکہ ستھرا پنجاب پروگرام کء حقیقی مقاصد پورے ہوسکیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل واثق عباس،اسسٹنٹ کمشنرز،تحصیل مینجر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی،لوکل گورنمنٹ اور دیگر متعلقہ افسران بھی اجلاس میں موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں