ستیانہ میں ٹرانسپورٹر قتل،دوشیزہ نے خودکشی کرلی

جڑانوالہ(نامہ نگار)جڑانوالہ دیرینہ دشمنی پر مخالفین نے فائرنگ کرکے نجی ٹرانسپورٹ اڈا کے مالک کو موت کے گھاٹ اتار دیا،وقوعہ چک نمبر33 گ ب میں پیش آیا،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ تھانہ ستیانہ کی حدود چک نمبر 33 گ ب میں دیرینہ دشمنی کی بنا پر مخالفین حق نواز،افتخار وغیرہ نے فائرنگ کرکے نجی ٹرانسپورٹ اڈا کے مالک الیاس ولد عنایت بیگ کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے اطلاع پر پولیس تھانہ ستیانہ نے لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کیا پولیس کے مطابق مقتول کی حق نواز وغیرہ کیساتھ دیرینہ دشمنی چلی آ رہی تھی پولیس نے جائے وقوعہ سے شوائد اکھٹے کرکے لاش کو پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالہ کر دیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ قتل میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر لیا جائے گا پولیس تھانہ ستیانہ نے تمام حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔دریں ثناء ۔جڑانوالہ(نامہ نگار) گھریلو جھگڑے پر دلبرداشتہ ہو کر دوشیزہ نے گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ تھانہ صدر کے نواحی گائوں چک نمبر124گ ب میں گھریلو جھگڑے پر دلبرداشتہ ہو کر 18 سالہ مصباح نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں نگل کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ہے اطلاع پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالہ کر دیا ہے تاہم پولیس مصروف کارروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں