ستیانہ پولیس کی میاں بیوی سے ساڑھے تین کلو آئس برآمد

جڑانوالہ(نامہ نگار) پولیس تھانہ ستیانہ نے دوران گشت کار سوار میاں بیوی اور اسکے ساتھیوں کو حراست میں لیکر لاکھوں روپے مالیت کی ساڑھے 3کلو آئس برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے،تفصیلات کے مطابق ایس ایس او تھانہ ستیانہ رانا زاہد نے پولیس نفری کے ہمراہ دوران گشت بڑی کاروائی کرتے ہوئے کار سوار میاں بیوی سمیت 5افراد یوسف خان،شعیب احمد،سمینہ بی بی،طاہرہ بی بی جو حراست میں لیکر لاکھوں روپے مالیت کی ساڑھے 3کلو آئس برآمد کر لی۔ پولیس کے مطابق پکڑے جانیوالے گینگ کے ارکان نے خواتین کو بھی گروہ میں شامل کیا ہوا تھا پکڑا جانیوالا گینگ ملتان کا رہائشی ہے اور جڑانوالہ سپلائی دینے آ رہا تھا۔ ایس ایچ او تھانہ ستیانہ رانا زاہد کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کی زندگیوں سے کھیلنے والے کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ سی پی او فیصل آباد کی ہدایت پر منشیات فروشوں کیخلاف روزانہ کی بنیاد پر کامیاب کارروائیاں جاری ہیں۔ پولیس تھانہ ستیانہ نے پکڑے جانیوالے منشیات فروش گینگ کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں