سدھار مویشی منڈی میں امراض پھیلنے سے قیمتی جانور ہلاک ہونے لگے

ٹھیکریوالہ(نامہ نگار) سدھار مویشی منڈی میں بیماری کے باعث جانور ہلاک ،مویشی منڈی کے قریب پڑے ہلاک بکرے بدبو اور تعفن کا باعث بن رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سدھار مویشی منڈی میں بیماری کے باعث جانور ہلاک ہونے لگے ہلاک ہونے والے جانوروں کو مویشی منڈی کے باہر جھنگ روڑ کے قریب پھینک دیا گیا دو دن گزرنے کے باوجود کسی نے بھی ہلاک جانوروں کو ٹھکانے نہیں لگایا جھنگ روڑ کے قریب پڑے ہلاک جانور بدبو اور تعفن کا باعث بننے لگے مویشی منڈی میں آنے والے شہریوں کا وہاں کھڑا ہونا بھی محال ہو چکا ہے۔ صاف ستھرا پنجاب کے ملازمین کو اٹھانے کیلئے کہا گیا تو انہوں نے کہا کہ یہ ہمارا کام نہیں ہے مویشی منڈی کی انتظامیہ بھی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ بدبو اور تعفن کے باعث دیگر جانور بھی بیمار ہونے کا خدشہ طاہر کیا جا رہا ہے اور شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے کے ضلعی انتظامیہ کے دعوے ٹھس’ افسران صرف فوٹو سیشن تک محدود ہے۔ سب اچھا کی رپورٹ ملازمین کا وطیرہ بن چکا ہے۔ شہریوں نے ہلاک جانوروں کو بر وقت ٹھکانے نہ لگانے کو ضلعی انتظامیہ کی نا اہلی قرار دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں