سدھار میں نکاسی آب کا نظام بہتر نہ ہونے پر گندے پانی کے کھال بند

ٹھیکریوالہ (نامہ نگار) سدھار کھالوں کی صفائی نہ ہونے کے باعث سکول روڑ گندے پانی کا جوہڑ بن چکا، طلبا و طالبات گندے پانی میں سے گزر کر سکول جانے پر مجبور،نکاسی آب کا نظام بہتر نہ ہونے کے باعث ملاں پور روڑگندے پانی میں ڈوب گیا۔ سدھار میں نکاسی آب کا نظام بہتر نہ ہونے کے باعث گندے پانی کے کھال بند پڑے ہیں جس کی وجہ سے کھالوں کا گندا پانی ملاں پور روڑ اور دیگر علاقہ میں سڑکوں پر جمع رہتا ہے بوائز اور گرلز سکول بھی ملاں پور روڑ پر واقع ہیں جس کی وجہ سے طلبا و طالبات گندے پانی میں سے گزر کر سکول جانے پر مجبور ہیں راہ گیروں اور نمازیوں کیلئے بھی مشکلات درپیش ہے۔ گردونواح کے رہائشی گندے پانی کی بدبو اور تعفن کے باعث مختلف اقسام کی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں، کھالوں کی صفائی کا کوئی نظام نہیں شہری متعدد بار اپنی مدد آپ کے تحت صفائی کروا چکے ہیں۔ اس کے باوجود بھی آئے دن کھال بند ہی رہتے ہیں توجہ طلب بات یہ بھی ہے کہ ملاں پور روڑ سے منسلک گلی محلوںکے رہائشی بھی کھال کی صفائی کیلئے پیسے دینے میں کوئی خاص تعاون نہیں کرتے جسکی وجہ سے آئے دن نکاسی آب کا مسئلہ رہتا ہے۔ شہریوں ملک ندیم،ملک سلطان،اکبر علی،راشد محمود،فریاد علی،رانا ریاض و دیگر کا کہنا ہے کہ سدھار میںطلبا و طالبات،راہ گیروں،نمازیوں اور رہائشیوں کی مشکلات کو ختم کرنے کیلئے مین بازاروں کی صفائی اور نکاسی آب کا نظام بہتر کرنے کیلئے مین کھالوں کی صفائی کا زمہ واسا کے حوالے کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں