2

سرمایہ کاروں کو انڈسٹری لگانے کیلئے لیز پر زمین فراہم کرنیکا فیصلہ

لاہور (بیوروچیف) وزیرصنعت وتجارت پنجاب شافع حسین نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکا عزم ہے صوبے میں زیادہ سے زیادہ انڈسٹری لگے،پنجاب میں نئی صنعتی پالیسی لائی جارہی ہے۔ سرمایہ کاروں کوانڈسٹری لگانے کیلئے صنعتی مراکزمیں پچاس سال کی لیز پرزمین فراہم کی جارہی ہے۔ چوہدری شافع حسین نے تین روزہ سندرانڈسٹریل ایکسپو دوہزارچھبیس کا افتتاح کیا۔جہاں پانچ سو سے زائد سٹالز لگانے گئے ہیں۔ شافع حسین نے کہا چین کی سرمایہ کارکمپنیوں نے پنجاب میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری کررکھی ہے، چین اوردیگرممالک سے مزید کمپنیاں بھی سرمایہ کاری کررہی ہیں، سعودی عرب کے سرمایہ کار بھی مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ آسان کاروبار فنانس سکیم کے دوسرے مرحلے میں ایک لاکھ سے پانچ کروڑ روپے تک کا بلاسود قرض دیا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں