سرکاری سکولوں میں سالانہ امتحانات کا آغاز

لاہور (بیوروچیف) سرکاری سکولوں میں سالانہ امتحانات کا آغاز ہو گیا ہے جس میں صوبہ بھر سے تقریباً80لاکھ طلبا امتحان د یں گے ۔ پنجاب ایگزامینیشن کمیشن (پیکٹا) کے تحت آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات بھی شروع ہو گئے ہیں جن میں تقریبا ً طلبا امتحان دینگے۔ پہلے روز طلبہ سے ریاضی کا پرچہ لیا جائے گا۔پیکٹا کی جانب سے آٹھویں جماعت کا بورڈ امتحان ببل شیٹ کے ذریعے لیا جا رہا ہے، جبکہ نقل کی روک تھام کے لیے چھ مختلف سوالیہ پرچے بھی فراہم کیے گئے ہیں تاکہ امتحانی عمل کو شفاف بنایا جا سکے۔دوسری جانب پہلی سے ساتویں جماعت تک طلبا کے لیے انگلش، اردو، کمپیوٹر اور جنرل نالج کے پرچے لیے جائیں گے۔ اسکول بیسڈ امتحانات کا سلسلہ 25 مارچ تک جاری رہے گا۔آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات 13 مارچ تک جاری رہیں گے اور آخری پیپر سائنس کا لیا جائے گا۔ امتحانات کے نتائج کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اسکولوں کے نتائج 31 مارچ کو جبکہ آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات کا نتیجہ 9 اپریل کو جاری کیا جائے گا۔واضح رہے کہ آٹھویں جماعت کا بورڈ امتحان آخری بار سال 2020 میں منعقد کیا گیا تھا، جس کے بعد چند برسوں تک یہ امتحانات نہیں لیے گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں