سرکاری کتابوں کی دکانوں پر وخت کا نوٹس، 2رکنی کمیٹی قائم

جڑانوالہ (نامہ نگار) ”ڈیلی بزنس رپورٹ کی خبر پر ایکشن” سرکاری کتابوں کی دکانوں پر مبینہ غیر قانونی فروخت کے معاملے پر سی ای او ایجوکیشن فیصل آباد نے فی الفور 2 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی،کمیٹی شفاف تحقیقات کرکے ذمہ داران کو سامنے لائے،ملوث عناصر کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی،تفصیلات کے مطابق سرکاری کتابوں کی دکانوں پر مبینہ فروخت کے حوالے سے ڈیلی بزنس رپورٹ میں خبر شائع ہونے کے فوری بعد سی ای او ایجوکیشن فیصل آباد رائو عبدالکریم نے سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا۔جس کے تحت انہوں نے محکمہ تعلیم کے افسران پر مشتمل دو رکنی انکوائری ٹیم تشکیل دے دی ہے۔انکوائری کمیٹی میں محمد شکیل ڈپٹی ڈی ای او ایجوکیشن سٹی کنوئیر جبکہ محمد ارسلان افضل اے ای او ایجوکیشن ممبر مقرر کیے ہیں۔جنہیں خصوصی ہدایات دی گئی ہیں کہ حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کردہ نصابی کتب کا کھل عام مارکیٹ میں فروخت ہونا حکومتی پالیسی اور نظم و ضبط کی سنگین خلاف ورزی ہے لہذا فی الفور حقائق کا پتہ لگایا جائے۔اور ملوث عناصر کے خلاف ٹھوس شواہد اکھٹے کئے جائیں۔سی سی او ایجوکیشن فیصل آباد رائو عبدالکریم نے کمیٹی کو کہا کہ جلد از جلد مذکورہ بدعنوانی میں ملوث افراد کی نشاندہی کریں۔تاکہ اس شرمناک عمل میں ملوث تمام کرداروں کے خلاف سخت محکمانہ اور قانونی کاروائی کی جاسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ تعلیم ضلع فیصل آباد میں میں نے تمام ڈی ای اوز ،ڈپٹی ڈی ای اوز ،اے ای اوز اور ہیڈ ماسٹرز کو خصوصی ہدایات کر رکھی ہیں کہ وہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف صاحبہ کے ویژن کے مطابق ہر قسم کی کرپشن کے خلاف اپنے اپنے فرائض منصبی ایمانداری سے انجام دیں۔اگر کہیں بھی شواہد کے ساتھ کوئی بھی غیر قانونی عمل پایا گیا۔تو کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں ملے گی ۔کیونکہ میں نے ہمیشہ میرٹ اور شفافیت کو ترجیح دی ہے اور یقینی بنانے کی بھرپور کوشش بھی کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں