سرکاری ہسپتالوں ،ہیلتھ کلینکس کی مانیٹرنگ کا عمل جاری رکھا جائیگا،ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سرکاری ہسپتالوں اور ہیلتھ کلینکس کی کڑی نگرانی کا سلسلہ جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے آج مریم نواز ہیلتھ کلینک189رب، چک جھمرہ کا دورہ کیا۔ انہو ں نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، دستیاب ادویات، اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے کلینک میں موجود مریضوں اور عملے سے بات چیت کی اور ان کی رائے سنی۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ مریضوں کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے انہوں نے ناصر نے عملے کو ہدایت کی کہ وہ خوش اخلاقی، وقت کی پابندی اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں۔انہوں نے واضح کیا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تمام ہیلتھ کلینکس کی مانیٹرنگ کا عمل مستقل بنیادوں پر جاری رکھا جائے گا تاکہ شہریوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں