سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولیتوں کا فقدان،عوام پرائیویٹ ہسپتالوں کے مالکان کے ہاتھوں لوٹنے پر مجبور

سرگودھا (بیوروچیف) ضلعی سطح پر تمام سرکاری ہسپتالوں میں گائنی، ٹراما سنٹر سمیت دیگر طبی سہولتوں کی فراہمی نہ ہونے کے باعث عوام پرائیویٹ ہسپتالوں کے مالکان کے ہاتھوں لٹنے پر مجبور ہیں ان خیالات کا اظہارعوامی و سماجی حقوںنے کیا انہوں کہا کہ پرائیویٹ ہسپتالوں میں عوام سے ایمرجنسی کی صورت میں گھنٹوں کے حساب سے رقم وصول کی جارہی ہے ایک گھنٹہ ایک ہزار روپے تک کا کرایہ ایمرجنسی میں عوام سے لیا جارہا ہے مگر کوئی پوچھنے والا نہیں اگر سرکاری ہسپتالوں میں بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کیساتھ ساتھ ڈاکٹرز اور عملہ ڈیوٹیوں کی چھان بین کی جائے تو حالات بہتر ہوسکتے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں