سرکاری ہسپتالوں پر مریضوں کے اعتماد میں مزید اضافہ ناگزیر ہے ،کمشنر فیصل آباد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کی روشنی میں کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے سرکاری ہسپتالوں میں انتظامی وطبی امور کی انسپکشن کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال غلام محمد آباد کا دورہ کیا اورمختلف وارڈز میں زیرعلاج مریضوں کی عیادت اور جلد صحت یابی کی دعا کی۔انہوں نے وارڈز اور ویٹنگ ایریاز میں مریضوں ولواحقین سے ادویات ہسپتال سے ہی ملنے کی تصدیق اور اطمینان کا اظہارکیا۔انہوں نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سے کہا کہ مریضوں کے رش کی صورت میں جامع حکمت عملی اپنائی جائے۔کمشنرنے مختلف شعبوں میں موجود کنسلٹنٹس/ڈاکٹرز سے ملاقات کی اور ہسپتال انتظامیہ سے کہا کہ کوالیفائیڈ ڈاکٹرز ہی مریضوں کے علاج معالجہ پر مامور ہونے چاہیں۔انہوں نے کارڈیک سنٹر کا دورہ کرکے علاج معالجہ کے بارے میں بھی معلومات لیں۔انہوں نے کہا کہ ہسپتال کو درکار وسائل کی فراہمی کے لئے بھی اقدامات کئے جائیں گے۔انہوں نے واضح کیا کہ سرکاری ہسپتالوں پر مریضوں کے اعتماد میں مزید اضافہ ناگزیر ہے۔ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن عامر رضا بھی ہمراہ تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں